مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہر لیسٹرمیں خوفناک دھماکہ ہوا جس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔ یہ دھماکہ لندن سے 145 کلومیٹر دور لیسٹر شہر میں ہوا۔ دھماکے کی گونج میلوں دور تک سنی گئی پولیس نے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دیا اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ یہ دھماکہ ایک اسٹور میں ہوا ہے جس کے اوپر مکانات اور اطراف کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے عوام کو حادثے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی شہر لیسٹرمیں خوفناک دھماکہ ہوا جس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔
News ID 1878992
آپ کا تبصرہ